ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی میں موٹر سائیکل سواروں کا مقامی رائس مل پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا مین گیٹ کو نقصان پہنچا ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مین بازار ڈبل مسجد کے قریب نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے بنگلزئی رائس مل کے مین گیٹ کے سامنے دستی بم پھنیک دیا جوکہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے رائس مل کا مین گیٹ اور دیواریں وں کو نقصان پہنچا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق دستی بم حملہ افطاری کے کچھ دیر بعد ہوا اور رائس مل کا عملہ افطاری میں مصروف تھے جس سے قمیتی جانیں بچ گئی واقعے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے
ڈیرہ مراد جمالی میں موٹر سائیکل سواروں کا مقامی رائس مل پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ

ٹیگز:
ہینڈ گرنیڈ
