کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان سے ملاقات گوادر میں پانی کی فراہمی،اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے پر بریفنگ، جی ڈی اے کی جانب سے میرانی ڈیم سے بذریعہ ٹینکرز پانی سپلائی پر انحصار کم از کم کرنے کی کاوشوں کی تعریف کی۔امیرجماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم پی اے گوادر کو شہر میں پانی کی سپلائی کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی دی گئی۔چیف انجینئر نے بتایا کہ جی ڈی اے کی مؤثر حکمتِ عملی،انتظامی اقدامات اور متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے شہر میں پانی کا بحران تقریباً ختم ہو چکا ہے۔میرانی ڈیم سے ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیے جانے والے پانی پر انحصار کم سے کم ہو گیا ہیجو پہلے ڈیڑھ ملین گیلن روزانہ تھا اور اب تقریباً پانچ لاکھ گیلن تک محدود ہو چکا ہے مزید یہ کہ پانی کی فراہمی کا بڑا حصہ اب شادی کور پائپ لائن اور جی پی اے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹس کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہر میں تسلسل کے ساتھ پانی کی رسد برقرار رہے اور ممکنہ خلا کو کم سے کم کیا جائے۔مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے جی ڈی اے کی اس کاوش کی تعریف کی۔
مولاناہدایت الرحمان بلوچ کوبتایا گیا کہ شہر میں نئی پائپ لائن کے ہاؤس کنکشنز تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں بیشتر علاقوں میں کنکشنز کا کام مکمل ہو چکا ہیجبکہ باقی حصوں میں کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ملاقات میں اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے پر بھی پیشرفت سے آگاہ کیا گیاجس کے تحت شہر کی گلیوں، سڑکوں،ٹف ٹائلنگ، سٹریٹ ڈویلپمنٹ، جنّت بازار اور شاہی بازار،گرلز اینڈ بوائز اسکولز سمیت متعدد مقامات پر اعلیٰ معیار کے ساتھ کام تیزی سے جاری ہے۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے ملا فاضل چوک سے براستہ نیشنل ہسپتال تا ملا موسیٰ موڑ اسٹریٹ کی بحالی کی تجویز پیش کی جس پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے جائزہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان نے کہا کہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی مسلسل نگرانی،وزیرِاعلیٰ بلوچستان کی ہدایات اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں نہ صرف صاف،شفاف اور بروقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے بلکہ ٹینکر سپلائی کے نظام میں شفافیت،کنٹرول اور انحصار میں کمی کے لیے کیے گئے اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے جی ڈی اے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں جاری ترقیاتی و شہری خدمات کو خوش آئند قرار دیا۔
گوادر کو پانی کی فراہمی اور اولڈ ٹاؤن منصوبے پر جی ڈی اے کے اقدامات اطمینا ن بخش ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمن
