وہاڑی ڈیلی گرین گوادر)بورے والا کے زرعی یونیورسٹی کیمپس میں طالبہ کے ساتھ پروفیسر کی مبینہ جنسی ہراسگی کے سکینڈل میں مزید پیش رفت سامنے آئی ، ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ، پولیس نے گرفتار پروفیسر کے خلاف سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ، مقدمے میں دفعہ 509، 292، 293، 294 اور 354 شامل کی گئی ہیں ۔ مقدمہ تھانہ شیخ فاضل میں رجسٹر ہوچکا ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
زرعی یونیورسٹی جنسی ہراسگی سکینڈل، گرفتار پروفیسر کیخلاف مقدمہ درج

ٹیگز:
یونیورسٹی
