پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے تحصیل گوارگو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ واقعہ فتح علی بازار علاقے میں پیش آیا، جہاں ملزم کی لاش گولیوں سے چھلنی حالت میں پائی گئی۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت ناصر ولد ستار، سکنہ مستونگ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کی لاش کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجگور،تحصیل گوارگو سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

ٹیگز:
پنجگور
