کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مچھ اور آب گم ریلوے اسٹیشن کے درمیان پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق، سیکورٹی کلیرنس کے بعد ٹرین روانہ کر دی گئی اور جعفر ایکسپریس پیشی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ چکی ہے۔ ریلوے حکام نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی سیکیورٹی اقدامات بھی کیے ہیں۔
کوئٹہ،مچھ اور آب گم ریلوے اسٹیشن کے درمیان جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں

ٹیگز:
کوئٹہ
