قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شدید سردی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں سختی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
قلات میں شدید سردی، کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

ٹیگز:
قلات
