حب(ڈیلی گرین گوادر)حب ہائیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں مری چوک کے قریب مسلح ڈکیتوں کی واردات کے دوران کے الیکٹرک کے ایک ملازم نے ڈکیتی کی مزاحمت کی، جس پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے ملازم کو جانبحق کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔یہ واقعہ حب شہر میں گزشتہ دو دنوں کے دوران فائرنگ کے تیسرے واقعے کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں ایک خاتون، کے الیکٹرک ملازم جانبحق اور ایک نوجوان شہری زخمی ہو چکا ہے۔ حب شہر اس وقت جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن چکا ہے، جہاں چوری، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔عوامی حلقوں نے ائی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی قلات سے اپیل کی ہے کہ وہ حب شہر میں پولیس کی ناقص کارکردگی اور بڑھتے جرائم پر فوری نوٹس لیں اور شہریوں کو جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
حب میں ڈکیتی کے دوران کے الیکٹرک ملازم جاں بحق، پولیس تفتیش میں مصروف

ٹیگز:
حب
