کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاہے کہ ماضی میں عدلیہ غیر جمہوری قوتوں کیلئے استعمال ہوئی ہیں ”نظریہ ضرورت” ”گڈ ٹو سی یو ”اور ڈیم بناؤ چندہ مہم ماضی قریب کے عملیات ہے پاکستان میں مختلف شکلوں میں جو بھی عذاب آتے رہے ہیں وہ عدلیہ ہی کے ذریعے آئے ہیں ججوں اور عدلیہ نے ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں کا ساتھ دے کر حکومتوں اور وزرائے اعظم کو گھر بھیجا ہے شہدا کی قربانیاں قرض ہے اس کو وفا کرنے میں کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ان خیالات انہوں نے شہدائے وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی 15ویں اور شہید اسد خان اچکزئی کی پانچویں برسی کے موقع پر کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام سے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،اے این پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سلیم خان، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی،صوبائی جنرل سیکریٹری مابت کاکا،صوبائی سینئر نائب صدر سینیٹرنواب ارباب عمر فاروق کاسی،ایم پی اے ملک نعیم خان بازئی،صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا،صوبائی کلچر سیکریٹری حضرت علی اچکزئی،پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑاور ضلع کوئٹہ کے صدر ثناء اللہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر ایمل ولی خان نے شہید خان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسد خان اچکزئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے قوم کے مفادات اور تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے 27ویں ترمیم کی حمایت کی۔اور اپنے قوم کے مفادات کا تحفظ کیا۔ہم نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیا۔چھوٹی جماعتوں میں اے این پی وہ واحد جماعت تھی جس کے حکومت نے میٹنگ کی مشورہ کیا گیا ہماری تجاویز اور اعتراضات سنے گئے اور اس پر عمل کیا گیا ہم اپنے نظریے اور قومی مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ہم پشتونوں کی اچھی مستقبل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں پارٹی کے کارکن اپنے لیڈرشپ پر اعتماد کریں۔انہوں نیکہاکہ یہاں پر ماضی میں عدلیہ غیر جمہوری قوتوں کیلئے استعمال ہوئی ہیں ججز نے پی سی او کے تحت حلف اٹھائے۔پاکستان میں مختلف شکلوں میں جو بھی عذاب آئے ہیں وہ عدلیہ ہی کے ذریعے آئے ہیں ججوں اور عدلیہ نے ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں کا ساتھ دے کر حکومتوں اور وزرائے اعظم کو گھر بھیجا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ریاست پاکستان اپنے مفادات کیلئے افغان عوام کو یہاں لارہے تھے تو اس وقت باچا خان اور خان عبدالولی خان نے افغان عوام سے کہاتھاکہ آپ لوگ اپنا وطن چھوڑ کر یہاں نہ آئیں تو اس پر لوگ خفا ہوئے تھے افغانوں کے ساتھ ریاست نے اچھا نہیں کیا جب افغانوں کے نام پر اربوں روپے آرہے تھے تو اس وقت سب کچھ ٹھیک تھا مگر آج سب کچھ الٹ ہوگیا۔شروع میں مہاجر سے مجاہد اور پھر مجاہد سے طالب اور آج طالب سے خوارج قرار دے دیا گیا۔اس پر سوچنے کی ضرورت ہے۔اور اب تو حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ اگر کوئی میں دو لوگوں کے درمیان زمین کیمسئلے پر کوئی لڑائی ہو جائے تو اس کو بھی افغانستان کی سازش قرار دیا جاتا ہے۔یہ درست عمل نہیں ہے یہاں پر جو افغان عوام آئے ہیں اس کیلئے ایک پالیسی بنائی جائے دونوں ممالک کے درمیان نفرتیں بڑھ رہی ہیں نفرتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس کا سب سے زیادہ نقصان پشتونوں کو ہوگا۔آج بھی چمن سے لے کر طورخم سے بارڈر بند ہے اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔یہ سب پشتونوں کا نقصان ہے۔اے این پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلیم خان نیشہیدخان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسد خان اچکزئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیگی۔انہوں نے کہاکہ پشتون تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں باچا خان اور ولی خان کے افکار کو پہچانا ہوگا اور ان پر عمل کرکے ہی ہم ان مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے شہدائے وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسد خان چکزئی کو ان کی برسی کے موقع پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہیکہ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے اور ہمارے شہداء کی قربانیوں نے یہ ثابت کیاہیکہ ہم ہی پشتون قوم اور وطن کے غمخوار اور وارث ہیں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ہماری کسی سے رشتہ داری اقتدار ا ور کرسی کی بنیاد پر نہیں تھا بلکہ ہمارا رشتہ خون اور بھائی کی بنیاد پر ہے ہم ایک قوم ہیں ہمیں کوئی بھی طاقت ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتا۔افغان عوام مختلف ناموں سے بہت مظالم ڈھائے گئے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہیآج افغانستان کی موجودہ رجیم کے ملا محمد یعقوب اور مولوی امیر خان متقی جس بھی فورم پر بات کرتے ہیں تو وہ افغان اور افغانستان کی بات کرتے ہیں اسلام کی بات نہیں کرتے۔ اور ہم چالیس سے یہی بات کررہے ہیں کہ اسلام کے نام پر افغانستان کو تباہ و برباد نہ کیا جائے۔ان لوگوں نے اسلام کے نام پر افغانستان کو میدان جنگ بنایا تھاان لوگوں کو استعمال کرکے انہیں مجاہدین اور مختلف القابات دیئے گئے اور آج یہ لوگ ہماری بات اور موقف پر آگئے ہیں۔آج بات افغان اور پنجاب تک آپہنچی ہے۔فوجی جرنیلوں نے ایک بار پھرہمارے وطن میں ایک خطرناک کھیل شروع کیا ہے ہمارے وطن کو تباہ وبرباد کرکے ہمارے وسائل کو لوٹا جارہاہیپشتون وطن کو منظم منصوبے کے تحت قاتلوں،بھتہ خوروں اور مسلح جھتوں کے حوالے کیا گیا ہیپنجاب میں ہرجگہ امن ہے اور ہمارے وطن میں آگ لگی ہوئی ہے سیکورٹی اور چیک پوسٹوں کے نام پر کوئٹہ شہر سمیت تمام پشتون علاقوں کا محاصرہ کرکے عوام کو یرغمال بنایا گیاہے۔پشتون وطن میں لاکھوں ایکڑ اراضی پرسرکار کی سرپرستی میں افیون منشیات کی کاشت کی گئی ہییہ سب کچھ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہورہاہیتاکہ ہماری نوجوان نسل کو منشیات کے ذریعے تباہ کرسکیں۔انہوں نیکہاکہ ہمیں ان تمام سازشوں اور پشتون دشمن منصوبوں پر کھڑی نظر رکھنا ہوگی اور ہمیں اپنے وطن کو ان سازشوں اور آگ و خون کے کھیل سے بچانے کیلئے متحد ہوکر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
ججوں اور عدلیہ نے ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں کا ساتھ دے کر حکومتوں اور وزرائے اعظم کو گھر بھیجا ہے، ایمل ولی خان

ٹیگز:
ایمل ولی خان
