بارکھان(ڈیلی گرین گوادر) کوہلوبارکھان روڈ بمقام ہنہ پل کے قریب بم برآمد جسے لیویز کیو آر ایف کوہلو اور بی ڈی ایس ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو کوہلوبارکھان روڈ بمقام ہنہ پل کے قریب ایک بم برآمد ہوا جسے لیویز کیو آر ایف کوہلو اور بی ڈی ایس ٹیم نے ناکارہ بنا دیا بم نصب کرنے کا مقصد کوہلو بارکھان کے زیرتعمیر روڈ کو نقصان پہنچنا تھا مقامی افراد کی اطلاع پر لیویز کیو آر ایف ٹیم کوہلو اور بی ڈی ایس ٹیم نے ایریا کو کلیئر کرنے کے بعد بم ناکارہ بنا دیامزید تفتیش بارکھان پولیس کررہی ہے۔
کوہلوبا ، بم برآمد جسے لیویز کیو آرایف اوربی ڈی ایس ٹیم نے ناکارہ بنا دیا

ٹیگز:
کوہلوبا
