راجن پور (ڈیلی گرین گوادر) راجن پور کے کچے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرکے انتہائی مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ سے ایک انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو ہلاک جبکہ 3 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص بھی جان گنوا بیٹھا پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی، ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
راجن پور ` پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 1 ہلاک 3 زخمی حالت میں گرفتار

ٹیگز:
راجن پور
