راجن پور (ڈیلی گرین گوادر) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات ہو رہے ہیں، تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کو خدشات ہیں، اس جنگ کے نتیجے میں انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عالمی قوانین کے تحت شہریوں اور انفرااسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔پاکستانی مندوب نے واضح کیاکہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، فریقین تصادم اور کشیدگی کے خاتمے کی طرف قدم بڑھائیں، مذاکرات سے مسائل حل کریں، مذاکرات سے حل کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان

ٹیگز:
روس
