فیصل آباد (ڈیلی گرین گوادر) فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے14 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔بوائلر دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ فیکٹری زمین بوس ہو گئی اور ملحقہ مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، فیکٹری اور گھروں کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
فیصل آباد ` کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 14 افراد جاں بحق 8 زخمی

ٹیگز:
فیصل آباد
