کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما ساجد ترین نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) اطہر من اللہ سے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ساجد ترین ایڈووکیٹ نے جسٹس (ر) اطہر من اللہ کی اصولی جدوجہد، جرات مندانہ موقف اور مظلوم طبقے کے لیے ان کی طویل خدمات کو سراہا اور کہا کہ اطہر من اللہ نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بے مثال کردار ادا کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملکی عدالتی و سیاسی صورتحال کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی گئی۔
اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما ساجد ترین کی سابق جج اطہر من اللہ سے اہم ملاقات

ٹیگز:
اپوزیشن اتحاد
