واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مشترکہ گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا کے کئی خطوں میں لڑائی رکوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر جنوبی ایشیا کے بحران کو اپنی بڑی کامیابیوں میں شمار کیا۔ٹرمپ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا اور وہ ’’صحیح وقت پر مداخلت‘‘ نہ کرتے تو سنگین تصادم ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک اب ’’بہتر انداز‘‘ میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک نئی جنگ رکوا کر خطے کو بڑے بحران سے بچایا : ٹرمپ

ٹیگز:
ٹرمپ
