گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر یونیورسٹی میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا پہلا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیوٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر محب اللہ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد ارشاد اور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر رابعہ اسلم نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے مینڈیٹ، اہداف اور بنیادی کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بورڈ نے نئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز، سپروائزرز اور کو-سپروائزرز کی منظوری کے ساتھ ساتھ ریسرچ ایتھکس پالیسی، انسٹی ٹیوشنل ایتھیکل ریویو کمیٹی، ریسرچ جرنل اور پبلی کیشن پالیسی کی تشکیل بھی منظور کی۔ تحقیقی فنڈنگ، گرانٹس، کوالٹی ایشورنس میکانزم اور تھیسس فارمیٹ گائیڈ لائنز پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس میں منیجمنٹ سائنسز، کیمسٹری اور ایجوکیشن کے شعبوں میں ایم ایس اور ایم فل پروگراموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا: یونیورسٹی آف گوادر تحقیق، جدت اور اعلی تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا قیام اور آج کا پہلا اجلاس ہماری اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم عالمی معیار کی تحقیق، مثر نگرانی، اور علمی فعالیت کو فروغ دیتے ہوئے طلبہ اور محققین کو ایک مضبوط، شفاف اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کریں گے۔بورڈ کے پہلے اجلاس نے یونیورسٹی آف گوادر کے اس وژن کو مزید تقویت بخشی کہ وہ قومی و علاقائی سطح پر ایک موثر تحقیقی اور تعلیمی ادارے کے طور پر اپنا کردار مضبوط انداز میں ادا کرے۔
گوادر یونیورسٹی میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد

ٹیگز:
گوادر
