کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے رہنما مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے رہنما پارٹی پالیسی کی مکمل پاسداری کریں گے۔ مولانا غفور حیدری نے کہا کہ آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہونی چاہیے اور پارٹی قیادت نے اس معاملے میں واضح موقف اختیار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کے اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جو پارٹی پالیسی کے منافی ہے، اور اس معاملے میں مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے سینیٹر احمد خان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،مولانا غفور حیدری

