اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 19 زخمی۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ اوتھل کے قریب پتھروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ تیز رفتاری اور سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ تصادم کے نتیجے میں کوچ کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کوئٹہ سے جانیوالی کوچ اور ٹرک میں تصادم 7 افراد جاں بحق 20 کے قریب زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
