کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اور فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت، بہادری سے دہشت گردی کی اس کارروائی کا فوری رسپانس دیکر بزدل دہشت گردوں کو پسپا کردیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس افسر نے فرض شناسی، بہادری اور حب الوطنی کی شاندار مثال قائم کی انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے خاندانوں و لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے زخمی پولیس اہلکار محمد اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان زخمی اہلکار کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کر رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں ریاستی رٹ کے استحکام اور عوامی اعتماد کی علامت ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کسی قیمت پر امن دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور صوبے کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان کے امن و استحکام کے حقیقی معمار ہیں ان کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی
بھاگ میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت، بہادری سےدہشت گردوں کو پسپا کردیا : میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
