وندر (ڈیلی گرین گوادر)وندر کے پہاڑی علاقے سسئی پنوں کے حاجی نتھالہ برہ گوٹھ میں زہریلے سانپ کے ڈسنے سے نوجوان محمد عظیم جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کو فوری طور پر آر ایچ سی اسپتال وندر منتقل کیا گیا تاہم اسپتال میں اینٹی وینم انجیکشن جیسی بنیادی سہولت موجود نہیں تھی۔ اسپتال عملے نے اہل خانہ کو مریض کو کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا، لیکن راستے میں زہر جسم میں پھیلنے سے نوجوان دم توڑ گیا۔علاقہ مکینوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسپتال میں سانپ ڈسنے کی ویکسین موجود ہوتی تو قیمتی جان بچائی جا سکتی تھی۔ انہوں نے حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ آر ایچ سی اسپتال وندر سمیت ضلع کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات اور ادویات فوری فراہم کی جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
وندر کے پہاڑی علاقے سسئی پنوں میں زہریلے سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
وندر
