سبی(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے رہائشی پریمی جوڑے نے سبی کورٹ میں لو میرج کر لی ہے، ہماری ملاقات پانچ سال قبل ہوئی،ملاقات ہماری محبت میں تبدیل ہو گئی، ہم دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے، ہم ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں، مجھے کسی نے بھی اغواء نہیں کیا ہے ہم نے اپنی رضا مندی سے سبی کورٹ میں شرعی طریقے سے شادی کی ہے،میرے گھر والے اس رشتے سے خوش نہیں تھے میں نے اپنی محبت کو پانے کے لئے گھر چھوڑ کر نصیب اللہ کے ساتھ کورٹ میرج کی ہے،مجھے اور میرے شوہر کو میرے کزن،والد، ماموں اور بھائی سے شدید جان کا خطرہ ہے، کوئٹہ پولیس ہمیں تحفظ فراہم کرئے ان خیالات کا اظہارشہباز ٹاون کوئٹہ کے رہائشی بی بی خل نساء دختر زبیداللہ قوم افغان نے اپنے شوہر نصیب اللہ ولد گل بہار خان لاشاری کے ہمراہ سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔بی بی خل نساء دختر زبید اللہ افغان نے کہا کہ ان کی ملاقات پانچ سال قبل نصیب سے ہوئی اور ہماری ملاقات پیار میں تبدیل ہو گئی ہے ہم دونوں گذشتہ پانچ سال سے ایک دوسرے محبت کرتے ہیں اور رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ میں کنواری ہوں میرے گھر والے میری مرضی کے بغیر میری شادی /نکاح کسی بوڑھے شخص سے کرنا چاہتے ہیں جس میں میری رضامندی شامل نہیں تھی انہوں نے کہا کہ میں عاقل بالغ ہوں اور اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں اپنی مرضی اور فیصلہ خود کرنے کا قانونی اور شرعی حق رکھتی ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا ہے ہم نے اپنی رضا مندی سے شادی کی ہے بی بی خل نسائنے بتایا کہ اب ہمیں جان کا خطرہ ہے مجھے اور میرے شوہر نصیب اللہ کو میرے والد زبید اللہ،کزن نعیم،بھائی اور ماموں قتل کرنے کی سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان سے ہمیں جان کا شدید خطرہ لاحق ہے کوئٹہ پولیس ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔ اس موقع پربی بی خل نساء کے شوہر نصیب اللہ لاشاری نے بتایا کہ میں نے خل نساء کو اغواء نہیں کیا ہے ہم ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں ہم نے ایک دوسرے کی رضا مندی اور شرعی طریقے سے کورٹ میرج کی ہے کوئٹہ پولیس مجھے اور میری بیوی خل نساء کو تحفظ فراہم کرئے۔
کوئٹہ کے رہائشی پریمی جوڑے نے سبی کورٹ میں لو میرج کرلی

ٹیگز:
کوئٹہ
