کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ چکی شاہوانی کیچی بیگ میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی خاتون بی بی مومنہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ واقعے پر اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ اور خوف کی فضا پھیل گئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق بی بی مومنہ گھریلو کاموں میں مصروف تھیں کہ اچانک فائرنگ سے آوارہ گولی ان کے جسم کو جا لگی۔ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کوئٹہ ،اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی

