اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عثمان کاکڑ کو ہمیشہ جمہوریت پسندوں کے صف اوّل کے رہنماؤں میں یاد رکھا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپنی توانا آواز سے ہمیشہ جمہوری قوتوں کو حوصلہ ملا، پی ڈی ایم نڈر رہنما سے محروم ہوگئی۔
پی ڈی ایم نڈر رہنما سے محروم ہوگئی، مولانا فضل الرحمٰن

ٹیگز:
مولانا فضل الرحمٰن
