بارام چاہ (ڈیلی گرین گوادر) افغان فورسز نے پاک-افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال جبکہ بلوچستان کے علاقے بارام چاہ پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا مقصد خوارج کی گروپوں کو سرحد پار کروانا بھی تھا، افغان فورسز کے اس اقدام پر پاک فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا، پاک فوج نے فوری طور پر شدید ردعمل دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس بروقت کارروائی میں افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک کر دیے گئے۔طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ حملہ آوروں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت ایسے وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کا دورہ کررہے ہیں۔
افغان فورسز کی انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال بلوچستان کے علاقے بارام چاہ پر بلا اشتعال فائرنگ

ٹیگز:
افغان
