چاغی (ڈیلی گرین گوادر)چاغی کے متصل پاکایران سرحدی علاقے برانچہ میں پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ رات آٹھ بجے سے دس بجے تک دونوں اطراف سے مسلسل فائرنگ جاری رہی۔ افغان فورسز کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کے باوجود پاکستانی حدود میں کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔سرحد پر تعینات پاکستانی فورسز نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ رات دس بجے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ کم ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے سرحدی سیکورٹی کو مزید سخت کرنے اور علاقے میں چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
چاغی، برانچہ سرحدی علاقے میں پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ٹیگز:
چاغی
