راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان میں پہلی بارخاتون کےعطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ہے۔میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ کی وصیت پر قارنیہ اے ایف آئی او کو عطیہ کیا گیا۔30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری پاک فوج کے ماہر سرجنز نے کی۔ مرحومہ کی بیٹی زہرا مہدی نے والدہ کی قربانی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ والدہ کی آنکھیں 2 بہادر فوجیوں کو عطیہ کی گئیں، والدہ کے عطیہ کردہ قارنیہ سے سپاہیوں کی زندگی میں روشنی لوٹ آئی جوصدقۂ جاریہ ہے۔
پاکستان میں پہلی بار خاتون کے عطیہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری، 2 فوجی جوانوں کی بینائی لوٹ آئی

ٹیگز:
پاکستان
