پشاور (ڈیلی گرین گوادر)علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ استعفیٰ گورنر کو بھیج چکا ہوں، ڈرامے بازی بند ہونی چاہیے جبکہ گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ علی امین کا استعفیٰ ابھی تک ان کے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، جب استعفیٰ ملے گا تو اسے دیکھ کر فیصلہ کروں گا۔اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں چھٹی کے باوجود تمام عملہ موجود ہے، اور آج سہ پہر 3 بجے کے پی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی تیار کرلی ہے، گورنر کے پی کی جانب سے استعفے پر دستخط نہ کیے جانے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جا سکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیار کرلی

ٹیگز:
پاکستان
