دبئی (ڈیلی گرین گوادر) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کردیا گیا، دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالہ کیا تھا۔امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن المعروف طیفی بٹ کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔طیفی بٹ کو پاکستان منتقلی سے قبل دبئی کی عدالت میں پیش کیاگیا تھا، دبئی کی عدالت کے قاضی نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا تھا، جس پر طیفی بٹ نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا تھا۔ دبئی کی عدالت کی جانب سے حوالگی کے بعد پنجاب پولیس کی ٹیم طیفی بٹ کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔یاد رہے کہ لاہور کی معروف کاروباری شخصیت ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری 2024 کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
امیر بالاج قتل کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے پاکستان پہنچ گیا

ٹیگز:
امیر بالاج
