دبئی (ڈیلی گرین گوادر) اس سال امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام ہوگیا۔ ماریہ کورینہ کو وینزویلا میں جمہوریت کی جدوجہد کرنے پر نوبیل انعام دیاگیاہے۔سویڈن کی رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔ امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔
ٹرمپ کی خواہش دھری کی دھری رہ گئی ٗ `امن کا نوبل انعام وینز ویلا کی خاتون ماریہ کورینا مچاڈو کے نام

ٹیگز:
ٹرمپ
