کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز)کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا اور فیکلٹی سے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر ایک تفصیلی اور انٹریکٹو سیشن میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق سیشن کے دوران پاک فوج کے کردار، کارکردگی، قومی سلامتی کے حوالے سے چیلنجز اور ان کے حل پر جامع روشنی ڈالی گئی۔ طلبا کی جانب سے متعدد سوالات کیے گئے جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مفصل، واضح اور مدلل جوابات دیے، جس سے نہ صرف طلبا کے ذہنوں میں موجود ابہام دور ہوئے بلکہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا فیکلٹی ممبران اور طالبات نے سیشن کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے انٹریکٹو سیشنز نوجوانوں کی ذہنی تربیت اور قومی شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے گزارش کی کہ بلوچستان کی دیگر جامعات میں بھی اسی نوعیت کے سیشنز کا انعقاد کیا جائے طلبا نے اس موقع پر پاک فوج کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کے دفاع میں ان کی عظیم خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے اور ہر سطح پر پاکستان کی خدمت کو اپنا مشن بنائیں گے یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ادارہ جاتی سطح پر یکجہتی، ہم آہنگی اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دیتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیوٹمز کوئٹہ کا خصوصی دورہ، طلبہ و اساتذہ سے تفصیلی سیشن

ٹیگز:
آئی ایس پی آر
