کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اسٹوڈنٹس کے روشن مستقبل کیلئے اچھے اساتذہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن “ماں ” سے بہتر کوئی استاد آج تک پیدا نہیں ہوا ہے اور والدین کی تربیت و تعلیم بہت انمول ہیں لہٰذا آپ بھی اپنے بچوں پر بھرپور توجہ دیں. ایک بات تو بہت واضح ہے کہ تعلیم ہر ترقی کی بنیاد ہے. اساتذہ کیلئے بھی ضروری ہے کہ اپنے آپ کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کریں اور اپنے ذہنوں کو علم و دانش سے روشن کریں. یہ بات انہوں نے وائلڈرنیس اسکول اینڈ کالج کی منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر اسفندیار کاکڑ، صوبائی سیکرٹری حفیظ طاہر، ڈائریکٹر وائلڈرنیس اسکول اینڈ کالج اِرم غازی، پرنسپل محمد ندیم شیخ، پرنس احمد علی اور ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی سمیت والدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ طالب علموں کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی بھی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی تعلیم کا حصہ ہے
اسٹوڈنٹس کے روشن مستقبل کیلئے اچھے اساتذہ کی ضرورت ہوتی ہے ٗ جعفرخان مندوخیل

ٹیگز:
جعفرخان مندوخیل
