تربت (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ظہور احمد بلیدی کی زیر صدارت کمشنر آفس تربت میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کیچ کے امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلی و ایم پی اے تربت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزرا مینا مجید بلوچ، حاجی برکت رند، میر اصغر رند سمیت مختلف محکموں کے صوبائی سیکرٹریز شریک ہوئے۔اجلاس کی میزبانی کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، ایس پی کیچ کیپٹن (ر)زوہیب محسن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالرف بلوچ، ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر عبد اللطیف دشتی اور دیگر ڈویژنل و ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر متعلقہ حکام نے وزرا کو تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اسکیمات کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام براہِ راست حکومتی اقدامات اور سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام محکموں کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور اور مثر انداز میں انجام دینا ہوں گی۔
ترقیاتی اسکیمات بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کی جائیں،میر ظہور بلیدی

ٹیگز:
میر ظہور بلیدی
