کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)کیسکو کی نااہلی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں سے بجلی بند شہر کے کاروباری علاقوں میں گذشتہ رات چند لمحوں کیلئے آنیوالی بجلی تاحال غائب ہے کوئی سننے والا نہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں سے بجلی بند ہے شہر کے کاروباری علاقوں میں گذشتہ رات چند لمحوں کیلئے آنیوالی بجلی تاحال غائب ہونے سے تاجربرادیر کومشکلات کاسامناہے،شہری کے کاروباری مراکز سورج گنج بازار شارع اقبال فاطمہ جناح روڈ مسجد روڈ،فقیر محمد روڈ جان محمد روڈ کاسی روڈ میکانگی روڈ سریاب روڈ اسپنی روڈ پر بجلی کئی گھنٹوں سے غائب ہے کاروبائی علاقوں میں روزانہ ایک ساتھ 8 سے 10 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے تاجر رہنما ؤں کے مطابق ہر دوسرے دن شہر کے کاروباری علاقوں میں مسلسل کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے تاجروں شہریوں کا حکام سے کیسکو کے انتہائی غفلت نا اہلی کا نوٹس لیکر کارروائی کی جائے۔
کیسکو کی نااہلی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں سے بجلی غائب

ٹیگز:
کیسکو
