پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پروم میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص قتل دو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور سرحدی تحصیل پروم سیدان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شاکر ولد عبد الرشید نامی شخص ہلاک ہوگیا لیویز کے مطابق شاکر کو انکے گاؤں سیدان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ دوسرے واقعہ میں پنجگور کے علاقے پروم جائین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے یوسف ولد غلام جان اور عزیر ولد محمد صالح کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے لیویز دونوں واقعات کی مزید تفتیش کررہی ہے
پنجگورٗفائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص قتل دو زخمی

ٹیگز:
پنجگورٗ
