کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سول اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض قلب میں دل کے مریضوں کے لیے 24 گھنٹے مفت اینجیوگرافی اور اینجیو پلاسٹی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کے مطابق اب دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو دن رات مفت پرائمری اینجیو پلاسٹی کی سہولت میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کی رہنمائی اور مکمل تعاون سے یہ سہولت ممکن ہوئی ہے، جس سے عوام بلا معاوضہ مستفید ہوں گے۔ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے مزید کہا کہ اب اگر رات کے وقت بھی کسی کو دل کا مسئلہ درپیش ہو تو سول اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض قلب کا عملہ 24/7 مریضوں کی رہنمائی اور علاج کے لیے موجود ہوگا۔
سول اسپتال کوئٹہ میں 24/7 مفت اینجیوگرافی اور اینجیو پلاسٹی کی سہولت فراہم

ٹیگز:
سول اسپتال
