کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پشتون قوم کی عظیم روایات، ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے آج پشتون کلچر ڈے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں باوقار اور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اس دن کی مناسبت سے مرکزی تقریب کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی، جہاں مختلف سیاسی، سماجی، ادبی و ثقافتی شخصیات شرکت کریں گی پشتون کلچر ڈے کے موقع پر روایتی لباس، پگڑیاں، واسکٹیں، چترالی ٹوپیاں اور پشتو موسیقی کے ذریعے اپنی ثقافت کے رنگ بکھیرے جا رہے ہیں۔ تقریب میں پشتون قوم کی تاریخ، بہادری، مہمان نوازی، ایثار اور بھائی چارے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا پروگرام میں لوک موسیقی، اتن رقص، مشاعرہ، روایتی کھانوں کے اسٹالز، اور ثقافتی نمائشیں بھی شامل ہوں گی، جن کا مقصد نئی نسل کو اپنی ثقافتی جڑوں سے روشناس کرانا* ہے۔ تعلیمی اداروں، ثقافتی مراکز اور سول سوسائٹی کے تعاون سے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے پشتون کلچر ڈے نہ صرف ثقافتی یگانگت کو فروغ دینے کا دن ہے بلکہ یہ اس عزم کی تجدید بھی ہے کہ پشتون قوم اپنی شناخت، روایات اور ورثے کو زندہ رکھنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی پشتون قوم کے عمائدین، دانشور، نوجوان اور خواتین بڑی تعداد میں تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں، جس سے ثقافتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا خوبصورت منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حکومتی سطح پر بھی ثقافتی دن کو احترام اور وقار کے ساتھ منانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پشتون کلچر ڈے 23ستمبر کومنایا جائیگا

ٹیگز:
کوئٹہ
