کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں ایرانی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اسمگل شدہ اشیا کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کے لیے بلوچستان حکومت کو سخت اور فوری اقدامات کرنے کی باضابطہ ہدایت جاری کر دی ہے اس ضمن میں وفاقی وزارت توانائی نے صوبائی حکومت کو ایک اہم خط ارسال کیا ہے، جس میں متعدد ہدایات اور اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہیخط میں بلوچستان حکومت کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وہ ایران سے ملحقہ تمام سرحدی علاقوں پر پیٹرولیم مصنوعات سمیت ہر قسم کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مثر حکمت عملی اپنائے خاص طور پر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل پر فوری پابندی عائد کی جائے اور ان کی ترسیل، خرید و فروخت اور ذخیرہ کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے وفاقی وزارت نے بلوچستان حکومت کسٹمز، ایف آئی اے، لیویز اور پولیس کو مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر ایریاز پر چیکنگ سخت اور مربوط بنائی جائے خط میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی دستیابی سے *قانونی سپلائی چین متاثر، ٹیکس چوری اور سیکیورٹی خدشات جنم لے رہے ہیں۔وفاقی وزارت توانائی نے مزید ہدایت کی ہے کہ بلوچستان حکومت تمام اقدامات کی عملدرآمد رپورٹ جلد از جلد مرکز کو ارسال کرے تاکہ قومی سطح پر پیٹرولیم کی قانونی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ چند روز میں ایک خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہیجس میں *تمام اضلاع کی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس شریک ہوں گے۔ اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کر کے اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے گاوفاق نے بلوچستان کو خبردار کیا ہے کہ غفلت یا نرمی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ملک میں شفاف اقتصادی نظام قائم رکھا جا سکے۔
وفاقی حکومت کا بلوچستان حکومت کو ایرانی پیٹرول سمیت دیگر اسمگل شدہ اشیا پر مکمل پابندی کی ہدایت

ٹیگز:
وفاقی
