کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کور کمانڈر بلوچستان کور، لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد حان نے کوئٹہ میں واقع سکھ گردوارہ کا دورہ کیاجہاں سکھ برادری نے انہیں سروبہ (چادر ) پیش کی اس موقع پر کور کمانڈر گردوارے میں گئے اور انھوں نے ارداس (دعا) بھی کی تقریب کے دوران مختلف مذاہب کی شخصیات نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا کور کمانڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارہ بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے تقریب کے دوران لنگر تقسیم کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی اور اس موقع پر اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کی آخر میں نوجوان نے گٹکا (روایتی جنگی فن) کا مظاہرہ بھی پیش کیا، جسے شرکاء نے بہت پسند کیا
ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے،کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد

ٹیگز:
کور کمانڈر بلوچستان
