قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات پولیس کی بڑی کاروائی بھتہ خوری کے تین گینگ کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان لوگوں سے فون کال پر بھتہ طلب کرتے تھے اور بھتہ نہ ملنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے ملزمان نے چائنا کی تالوں کے ماسٹر چابیاں بھی بنارکھے تھے جس سے رات کے اوقات دکانوں کے تالے کھولتے تھے شہریوں کے شکایت پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے زریعے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی قلات شہزاد اکبر نے اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی قلات منظور احمد مینگل ایس ایچ او حبیب اللہ نیچاری ایڈیشنل ایس ایچ او میر نزیر احمد عمرانی اور دیگر بھی موجود تھے ایس پی قلات شہزاد اکبر نے کہاکہ قلات کے تاجروں کی جانب سے قلات پولیس کو شکایت ملی کہ کچھ لوگ انہیں فون کرکے بھتہ طلب کررہے ہیں اور بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر قلات پولیس نے خفیہ طور پر جدید ٹیکنالوجی اور اپنے ہیومن ریسورس کے زریعے ملزمان کی تلاش شروع کردی اور ٹریس ہونے پر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس سے قبل بھی ہم نے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا تھا جو کلعدم تنظیم کے نام پر قلات کے زمینداروں تاجروں اور ہندو برادری سے بھتہ وصول کرتے تھے انہوں نے کہا کہ قلات پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہیں اور اہم انکشافات کی توقع ہے
قلات،پولیس نے بھتہ خور گینگ کے 3ملزمان کوگرفتار کرلیا

ٹیگز:
قلات
