کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں ایک علیحدہ سیل قائم کیا ہے جو مشکوک افراد کی نگرانی کر رہا ہے اور ان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر کے ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اب تک اڑھائی ہزار سے زائد افراد کی تحقیقات کر چکی ہے جن میں بڑی تعداد سرکاری ملازمین کی ہے۔ ان تحقیقات کے دوران بے گناہ ثابت ہونے والے کئی افراد کے نام فہرست سے نکال دیے گئے ہیں جبکہ بعض سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔حکام کے مطابق ایسے کئی سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے معطل یا برطرف بھی کیا گیا ہے جو مشکوک سرگرمیوں یا دہشت گرد عناصر سے روابط کے شبے میں زیر تفتیش رہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد ریاست مخالف عناصر کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔
بلوچستان حکومت نے مشکوک افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا

ٹیگز:
بلوچستان
