کوئٹہ,چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن بارڈر کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ میں افغان کڈوال کے ٹرک مین بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5افراد شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا، جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے کوئٹہ ریفر کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کے شواہد اکٹھے کیے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں۔دوسری جانب حکومت بلوچستان نے چمن ٹیکسی اسٹینڈ پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے محکمہ داخلہ کے مطابق دھماکے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا ابتدائی تحقیقات کے تحت دھماکے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کیا جارہا ہے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے حکومت بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ تحقیقات کو مثر اور جلد مکمل کیا جاسکے۔
چمن بارڈر کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ میں افغان کڈوال کے ٹرک میں بم دھماکہ، 5افراد شہید، 2 زخمی

ٹیگز:
چمن بارڈر
