پشین (ڈیلی گرین گوادر) پشین میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پشین شہر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کی گہرائی 10کلومیٹر جبکہ مرکز پشین سے 48کلومیٹر پر واقع ضلع زیارت کا پہاڑی علاقہ تور زاور تھا۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پشین میں 3.8 شدت کے زلزے کے جھٹکے

ٹیگز:
زلزے
