کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان خواتین ونگ کی رہنما فاطمہ خان نے مریم نواز کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی وزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازکی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اورانہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں فاطمہ خان نے کہاکہ 8فروری کو انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو کامیاب کرکے یہ ثابت کردیاکہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ(ن) کی رہنمامریم نواز وزیراعلیٰ منتخب ہوئی ہے جو خواتین کیلئے ایک بڑے اعزازکی بات ہے اس کا سہرا مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمدشہبازشریف کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اپنے اسمبلی میں پہلے خطاب میں پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی،ہیلتھ کارڈکی بحالی،ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے سمیت عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کااعلان کیاہے جو احسن اقدام ہے۔انہوں نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہرکی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام اور ارکان اسمبلی نے ان پر جس اعتمادکا اظہار کیاہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گی۔
مریم نوازکی قیادت میں مسلم لیگ(ن) عوام کے مسائل حل کرنے اورانہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے گی،فاطمہ خان

ٹیگز:
فاطمہ خان
