منگچر(ڈیلی گرین گوادر)محمد رضا ولد استاد محمد اسماعیل محمدحسنی، جو 24 اگست کو اپنے گھر کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسے۔محمد رضا کو زخمی حالت میں کوئٹہ ریفر کیا گیا تھا جہاں کئی دن زیرِ علاج رہنے کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم، ماسٹر جان محمد محمدحسنی کے بھتیجے اور ڈاکٹر عبدالغفار محمدحسنی کے کزن تھے۔ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین جوہان کراس قبرستان میں کی گئی جبکہ فاتحہ خوانی محمدحسنی ہاوس منگچر میں ہوگی۔
منگچر،: فائرنگ سے زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق

ٹیگز:
منگچر
