کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ضلع کچھی کے علاقے مچھ سے نامعلوم مسلح افراد نے چھ کان کنوں کو اغواء کر لیا پولیس نے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شپ نامعلوم مسلح افراد نے مچھ کی مختلف کوئلہ کانوں سے چھ کان کنوں سرتاج ولد روزی مند یوسفزئی جمعدار لیز نمبر 172،روزی خان ولد آصف یوسفزئی بولان کردش لیز، برکت ولد عبدالحکیم یوسفزئی سکنہ مچھ حرو لیز، فرام الدین ولد بختی گل یوسفزئی حرو لیز، امان اللہ ولد قدر زہر یوسفزئی رئیسانی کول، جمال خان کاکڑ رئیسانی کول کو اغواء کر لیا اور نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لئے آپریشن شروع کردیا مزید کاروائی جاری ہے۔
مچھ ، نامعلوم مسلح افراد نے 6 کان کنوں کو اغواء کر لیا پولیس نے مغویوں کی تلاش شروع کردی

