کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو 5افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ امان اللہ کو 4 افغان شہریوں سمیت گرفتار کر لیا گیاگرفتار ایجنٹ امان اللہ کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمدہوئے ہیں گرفتار ملزم امان اللہ انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر نجیب اللہ سے رابطے میں تھا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پربیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے گرفتار افغان شہری تاج علی کے قبضے سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ تاج علی کے موبائل سے افغان تذکرہ برآمد کر لیا گیاگرفتار افغان شہری تاج علی نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کئے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
ایف آئی اے نے کوئٹہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو 5افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا

ٹیگز:
ایف آئی اے
