پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ورکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا آل پارٹیز کے چیئرمین علاؤ الدین ایڈوکیٹ جے یو آئی کے امیر حافظ محمد اعظم مولانا عبدالحلیم مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سکریٹری حافظ صفی اللہ حق دو تحریک کے ڈپٹی آرگنائزر حافظ سراج نیشنل پارٹی کے صدر حاجی ایوب بلوچ محمد صدیق، جمعیت علماء اسلام کے حافظ جمیل تاجران کمیٹی کے لعل دوست پیرا میڈیکل سٹاف کے جاوید کچکول کے ہمراہ ٹیچنگ اسپتال کا دورہ مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیکر مسائل معلوم کیئے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر وزیراحمد بلوچ نے رکن صوبائی اسمبلی کو اسپتال کے جملہ مسائل پر بریفننگ دیا میر رحمت صالح نے اسپتال میں تھلیسیما سینٹر کے لیے سولر پلیٹ اور بیٹریاں فراہم کا اعلان کیا جو اگلے دو دونوں میں تھلیسیما سینٹر میں انسٹال کیئے جائینگے میر رحمت صالح نے کہا کہ ایم پی اے فنڈز سے اسپتال کو سولرائزشن سے منسلک کرسوں گا میر رحمت صالح نے کہا کہ اسپتال ہم سب کا ہے اسکی بہتری کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اور ساتھ میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کے ساتھ اچھا برتاؤ بھی کریں کیونکہ یہ ہمارے خدمت کے لیے بیٹھے ہیں انکی عزت نفس کا خیال رکھنا ہے میر رحمت صالح نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال میں جو ہیومن ریسورسز کی کمی ہے اس پر زمہ داروں کو آگاہ کروں گا انہوں نے کہا کہ میڈیکل آفیسرز کی 26 لیڈی میڈیکل آفیسرز کی 18 سٹیں خالی ہیں اسی طرح چھوٹے اسٹاف کا بھی یہی حال ہے انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال مکمل نظر انداز ہے موجودہ حکومت ایک طرف طبی سہولتوں کی فراہمی کے بڑے بڑے دعوی کررہی ہے مگر جب ہم پنجگور جیسے دور دراز علاقوں پر نظر ڈالتے ہیں تو حکومتی اقدامات کئیں نظر نہیں آتے میر رحمت صالح نے کہا کہ ٹیچنگ اسپیتال کی بلڈنگ بھی خستہ حالی کا شکار ہے اس کے لیے 22 ملیں روپے مختص کیا ہے جن سے نئی بلڈنگ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں نے اسپتال کے لیے ایک ٹرک دوائیاں فراہم کی ہیں مذید دوائیوں کا بھی فراہمی کرینگے اور اسپتال کے مسلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنے کی غرض سے بور سسٹم کو بحال کراؤں گا میر رحمت صالح نے کہا کہ پنجگور کے مسائل پر تمام سیاسی قیادت متفق ہے اور میری کوشش ہوگی کہ عوام کے اجتماعی مسائل پر سب کو آن بورڈ لے لوں تاکہ ملکر انکا پایہ دار حل نکالا جاسکے
ٹیچنگ اسپتال میں جو ہیومن ریسورسز کی کمی ہے اس پر زمہ داروں کو آگاہ کروں گا،میر رحمت صالح

ٹیگز:
میر رحمت صالح
