کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سول سیکرٹریٹ میں دہشت گردوں کے حملے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ ایک تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(سیکورٹی)سول سیکرٹریٹ نے ایک لیٹر کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ خفیہ اطلاع ملی ہے کہ 3سنگل کیبن سرکاری گاڑیاں جس میں ایف سی کی وردی میں افراد سوار ہیں جو سرکاری تنصیبات پر دہشت گردی کرسکتے ہیں لہذ اسیکورٹی پر مامورافسران تمام ملازمین کو ہائی الرٹ رکھیں اوراپنے پوائنٹ کے داخلی راتوں پر تعینات ملازمان کو سختی سے ہدایت دیں کہ سول سیکرٹریٹ کے اندر داخل ہونے والی گاڑیوں کوروک کرتسلی سے چیک کریں اور مکمل تسلی ہونے پر اندرداخل ہونے دیں اسی طرح مین گیٹ،ماسٹر پلان گیٹ سے وردی میں آنے والے یا سول ڈریس میں تمام ملازمین کے سروس کارڈ چیک کریں اور سویلین کا بھی اسی طرح تسلی بخش چیکنگ کے بعد انٹری کرکے اندر داخل ہونے دیں۔جاری ہونے والے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و غیر سرکاری گاڑیوں میں سوار(یونیفارم میں ملبوس) تمام افراد کے سروس کارڈ،شناختی کارڈ چیک کئے جائیں اوراس امرکا خاص خیال رکھا جائے کہ کوئی بھی مشتبہ شخص وردی میں ملبوس ہوکر داخل نہ ہوجبکہ مین گیٹ، کالونی گیٹ اور پیدل گیٹ پرمامور سیکورٹی عملے کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ کسی بھی غیر متعلقہ گاڑی کوسول سیکرٹریٹ کے اندر داخل نہ ہونے دیں اورانہیں سول سیکرٹریٹ ملٹی اسٹوری کار پارکنگ کی طرف بھیجیں۔
کوئٹہ سول سیکرٹریٹ میں دہشت گردوں کے حملے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری

ٹیگز:
سول سیکرٹریٹ
