سبی(یو این اے )جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار مسافر ویگن پیرک اسٹیشن کے قریب اس وقت حادثے کا شکار ہو گئی جب اس کا اگلا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ویگن بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ویگن ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کے خلاف مثر کارروائی کی جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
سبی، ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ویگن الٹ گئی،چار افراد زخمی

