کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت صوبائی سنڈیمن اسپتال میں ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس کو سول سنڈیمن ہسپتال میں جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ سول سنڈیمن اسپتال میں جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ان منصوبوں میں میڈیکل اینڈ کارڈیک ایریا، آرتھوپیڈک وارڈ، آرتھرو ای این ٹی، گائنی وارڈ کے نزدیک ٹف ٹاہل اور ڈینٹل او ٹی کا کام سو فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ نرسنگ ہاسٹل بلاک بی بلاک سی اور بلاک ڈی کا کام 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ جن منصوبوں پر کام مکمل نہیں ان پر کام تیزی سے جاری ہے جو کہ بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ منصوبے پر پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر جاری کام تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح صوبے میں جاری تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تو تمام اہم منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہو جائیں گے جس کا فائدہ صوبے کے عوام کو جلد ملنا شروع ہو جائے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے میعار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری ہے تمام منصوبوں کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائے گی۔
صوبے میں جاری تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،روشن علی شیخ

ٹیگز:
روشن علی شیخ
