یویارک ( ڈیلی گرین گوادر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطرپر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطرپریکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصدکو آگے نہیں بڑھاتی، قطرپرحملے کافیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا میرا نہیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خا رجہ مارکوروبیوکو قطر کےساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کوحتمی شکل دینے کا کہا ہے۔ٹرمپ کے مطابق قطرایک خودمختارملک اورامریکا کا قریبی اتحادی ہے، قطرہمارے ساتھ مل کربہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ حماس نے غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھایا۔
قطرپر حملے کا فیصلہ کس کا تھا؟ ڈونلڈ ٹرمپ

ٹیگز:
ڈونلڈ ٹرمپ
